چینائی کی13 اگست کو دبئی روانگی

   

چینائی۔ تین بار آئی پی ایل خطاب جیتنے والی ٹیم چینائی سوپرکنگز (سی ایس کے ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہونے والے آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کی تیاری کے لئے13 اگست کو دبئی روانہ ہوگی۔ وہ امارات پہنچنے والی پہلی ٹیم ہوگی۔ٹیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کاشی وشوناتھن نے ایک بیان میں کہا ہم 13 اگست تک دبئی جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی سمیت تمام گھریلوکھلاڑی اس دن دبئی کے لئے روانہ ہوں گے ۔