چینائی: چینائیکے جڑواں بہن بھائی ہرپریت اور ہرپریتا کو اس سال کا ‘گلوبل چائلڈ پروڈیجی ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ انھیں دنیابھر کے طلباء کے لئے مواصلاتی صلاحیتوں، زندگی کی مہارتوں اور خود اعتمادی کی ترغیب کیلئے دبئی میں پیش کیا گیا۔ ہرپریت اور ہرپریتاپہلے ہی دی گریٹ آسٹریلین سبلنگ ٹوئینز کے طور پر شہرت پا چکے ہیں۔ وہ ایک اڈٹیک کمپنی، کلاسمائنڈ کے بانی ہیں، جہاں تین ہزار سے زیادہ طلباء نے داخلہ لیا ہے ۔ بھائی بہنوں نے حال ہی میں ایک مصنوعی ذہانت کمپنی کی بنیاد رکھی۔ طلباء میں بیداری اور خواندگی بڑھانے کی کوشش میں ایک نیا عالمی سماجی اقدام ہے ۔ ہرپریت اور ہرپریتاکو حال میں گزشتہ آٹھ سال میں ایک لاکھ سے زیادہ طلباء کو باشعور اور موثر بنانے کے لئے ’ینگ سوشل ویژنری ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔