بیجنگ : چینی صدر ژی جن پنگ نے فوج کو جدید بنانے پر زور دیا ہے۔سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق، ژی نے چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی آر سی) کی 96ویں تاسیس سے قبل ویسٹرن فرنٹ کمانڈ میں فضائیہ کا دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران صدرژی نے فضائی دفاعی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے منظم شکل میں انجام دینے کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے فوج کو ہمہ تن تیار رہنے اور فضائی حدود کی حفاظت کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے جدیدسازو سامان سے لیس فوحی دستوں کو مربوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ژی نے چین کی فضائی افواج پر زور دیا کہ وہ “لڑنے اور جیتنے کے لیے چاقو کی طرح اپنی مہارت کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔چینی وزارت دفاع نے PLA کے قیام کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا۔وزیر دفاع لی شانگ فو نے استقبالیہ میں “چینی کمیونسٹ پارٹی کو مضبوط بنانے، فوجیوں کی تربیت کو تیز کرنے اور جنگی تیاریوں میں اضافہ کرنے کا پیغام دیا ہے۔لی نے 2027 میں PRC کے صد سالہ اہداف کے حصول کے لیے کام کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو “تیزی سے عالمی معیار حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔