چیوڑلہ ۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیوڑلہ منڈل کے تحت نو منتخب اساتذہ میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا انتخاب عمل میں آیا۔ نومنتخب اساتذہ میں چیوڑلہ منڈل کے موضع آلور کی 2 لڑکیاں فرزانہ بیگم بنت محمد حنیف اور فاطمہ فردوس بنت محمد سلیم (تلگو صحافی) کل اپنے تقررنامے کلکٹر ضلع رنگاریڈی سے حاصل کرلئے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضرور ہوگا کہ اقلیتوں میں 2 اساتذہ کے تقرر ہونے سے تعلیمی حلقوں میں خوشی کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔