محبوب نگر /21 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈائٹ کالج محبوب نگر میں گیٹ لکچررس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ ڈاکٹر معراج اللہ خان پرنسپل ڈائٹ محبوب نگر کی اطلاع کے مطابق ڈائٹ میں 17 جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ اردو میڈیم زمرہ کے تحت فلاسفی ، سوشیالوجی ، سائنس ، ریاضی سوشیل ، سائنس اردو مضمون کے علاوہ انگریزی کی 2 تلگو کی 1 ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن نفسیات کے زمرہ میں جائیدادیں موجود ہیں ۔ امیدوار کا متعلقہ مضمون میں پوسٹ گریجویٹ اور ایم ایڈ ہونا ضروری ہے ۔ امیدوار اپنے اسنادات کے ساتھ 30 جون تک ڈائیٹ محبوب نگر میں درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9949993714 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔
کونڈہ لکشمن باپوجی کے مجسمہ کی نقاب کشائی
محبوب نگر /21 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کے عہدے کیلئے اپنے وزارتی عہدے کو قربان کرنا قابل تقلید کارنامہ ہے ۔ مستقر محبوب نگر کے پدماوتی کالونی میں نصب کردہ کونڈا لکشمن باپوجی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے خراج پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ کیلئے اپنے عہدے کو چھوڑا کرکوآپریٹیو قواعد میں کئی ایک تبدیلیاں لاتے ہوئے پسماندہ طبقات کی بہبود کے مواقع فراہم کئے ۔ جب وہ تحریک میں شامل تھے ان کی عمر 90 برس تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سوانح کو کتابوں میں شامل کیا جائے گا اور حیدرآباد میں ان کے نام پر ایک بھون تعمیر کیا جائے گا ۔ بعد ازاں انہوں نے اس سے متصل آچاریہ جئے شنکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی بھی کی ۔ اس موقع پر ضلعی عہدیداران عوامی نمائندے و دیگر موجود تھے ۔