پھگواڑہ :پنجاب میں ڈی ایم سی لدھیانہ اسپتال میں شعبہ امراض نسواں کی سربراہ کے عہدے پر تعینات ڈاکٹر آشیما تنیجا نے ’’سیزیرین سیکشن سرجری کے دوران تیز ترین بچے کی پیدائش ‘‘کے لیے انٹرنیشنل بک آف ریکارڈ میں جگہ بنائی ہے ۔ ڈاکٹر تنیجا نے صرف ایک منٹ اور پانچ سیکنڈ میں جلد کے چیرے کے ذریعہ بچے کو کامیابی سے جنم دیا، جس سے جراحی کی دیکھ بھال میں غیر معمولی مہارت اور درستگی دیکھنے کو ملی۔ یہ حصولیابی طبی مہارت اور نگہداشت کے اہم طریقہ کار میں کارکردگی میں پیشرفت کی نشاندہی کرتی ہے ۔