حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : جناب ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری کو آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کے ریاستی صدر کی حیثیت سے دوسری میعاد کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔ اے آئی وائی ایف کی ریاستی کانفرنس میں متفقہ فیصلہ لیا گیا ۔ ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری نے تحریک تلنگانہ میں کاکتیہ یونیورسٹی پلیٹ فارم سے اہم رول ادا کیا اور تحریک کو مضبوط کرنے میں طلبہ کو تحریک سے جوڑے رکھا ۔ ولی اللہ قادری آل انڈیا اسٹوڈنٹ فیڈریشن ( اے آئی ایس ایف ) کے قومی صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ مرکزی حکومت کی مخالف تعلیمی پالیسیوں کے خلاف تحریک چلائے قومی اسٹوڈنٹ لیڈر جگنیش میواتی ، عمر خالد اور کنہیا کمار جیسے افراد کے ساتھ کام کرتے ہوئے مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کی اب انہیں ریاست میں خدمات کے لیے دوسری مرتبہ منتخب کیا گیا ہے ۔۔