حیدرآباد /31 جنوری ( سیاست نیوز ) صدر کانگریس ملکارجن کھرگے نے تلنگانہ کونسل گریجویٹ نشست کیلئے ڈاکٹر بی نریندر ریڈی کو پارٹی امیدوار نامزد کیا۔ جنرل سکریٹری کل ہند کانگریس کے سی وینوگوپال نے پردیش کانگریس کو یہ اطلاع دی ۔ میدک ، نظام آباد، عادل آباد اور کریم نگر پر گریجویٹ نشست کا انتخاب فروری میں ہوگا ۔ پردیش کانگریس نے تین ناموں کی سفارش کی تھی ۔ جس میں ہائی کمان نے نریندر ریڈی کے نام کو منظور دے دی ۔ رائے دہی 27 فروری کو ہوگی ۔ اس نشست کے موجودہ رکن جیون ریڈی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ۔ اور توقع ہے کہ انہیں ایم ایل اے کوٹے سے کونسل کیلئے منتخب کیا جائیگا ۔ 1