ڈبل بیڈ روم مکانات اسکیم منفرد ‘ ہریش راؤ

   

حیدرآباد 20 اگسٹ ( سیاست نیوز ) وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے دعوی کیا کہ ملک بھر میں تلنگانہ وہ واحد ریاست ہے جہاں غریب عوام کو ایک روپیہ وصول کئے بغیر ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم کئے جا رہے ہیں۔ سدی پیٹ ضلع کے پالماکو میں 23 ڈبل بیڈ روم مکانات کی استفادہ کنندگان میں تقسیم کے بعد خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ ڈبل بیڈروم مکانات غریب عوام کو فراہم کرنے کی اسکیم ٹی آر ایس نے شروع کی ہے ۔ یہ ملک بھر میں اپنی نوعیت کی منفرد اسکیم ہے ۔ کسی اور ریاست میں ایسی اسکیم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے زمین مالکین کو مکانات تعمیر کرنے 3 لاکھ روپئے مدد فراہم کی جا رہی ہے ۔