ساوتھمپٹن ۔ آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیوٹی سی) کے فاتح کپتان کین ولیمسن نے ڈبلیوٹی سی کے واحد فائنل کے تعلق سے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اورہیڈکوچ روی شاستری کے خیالات کے برخلاف ردعمل کااظہارکیا ہے ۔انہوں نے کہامجھے لگتا ہے کہ فائنل کا دلچسپ حصہ یہ ہے کہ ایک بارمیں کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ کرکٹ کتنا غیرمستحکم ہے اورہم نے دیگر مقابلوں، عالمی کپس اوردیگرچھوٹے فارمیٹ میں یہ دیکھاہے ۔ اکلوتے فائنل کا واحد عنصر منفرد تبدیلی بھی ہے ، جو اسے دلچسپ بناتی ہے ۔ ایک بار میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ ہم اس بیان کے سبھی الگ الگ پہلووں پر رہے ہیں۔نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا مجھے لگتا ہے کہ دونوں فریق کے لئے دلائل ہیں اورمجھے لگتا ہے کہ سب سے بڑاچیلنج شیڈولنگ ہوگی، کیونکہ بہت زیادہ کرکٹ کے درمیان سیریز کا انعقاد مشکل ہوگا، لیکن اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اگرآپ کے پاس ایک سیریز ہوگی اورجتنا زیادہ کرکٹ ہوگا، آپ اتنا ہی زیادہ اچھا کرپائیں گے اور یہ آپ کے کردارکو ثابت کرے گا۔ یہ سچ ہے کہ ایک دلچسپ میچ تھا۔ پہلی بار ایسامقابلہ ہوا ہے اوردونوں ٹیمیں کھیل کے لئے پوری طرح تیارتھیں۔