ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر پروین کمار سے

   

اساتذہ کے مسائل کی یکسوئی کی اپیل

محبوب نگر /21 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پروین کمار کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے کے بعد اساتذہ کی نمائندہ تنظیم پی آر ٹی یو ٹی ایس کے قائدین پر مشتمل وفد نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ قائدین نے ضلع میں اساتدہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور بعجلت یکسوئی پر زور دیا ۔ اس موقع پر ضلع صدر موہن یادو جنرل سکریٹری سدھاکر ریڈی ، اعزازی صدر بچاریڈی ، میگزین ایڈیٹوریل بورڈ ممبر و اربن صدر محمد اطہر احمد، اسوسی ایٹ صدور گوپال نائیک ، یلیا ، وی راؤ ، سائی رام ریڈی و دیگر موجود تھے ۔