اینٹیگا: ہیروں کے مفرور تاجر اور پی این جی اسکام کے ملزم میہول چوکسی موجودہ طور پر ڈومینیکا کی جیل میں ہے جس کی تصویر وائرل ہوئی ہے۔ میہول کو اینٹیگا اور بربوڈا سے غائب ہونے کے بعد ڈومینیکا میں گرفتار کیا گیا ۔ ڈومینیکا کی عدالت نے میہول کو ملک بدر کرنے پر حکم التوا میں توسیع کردی ہے اور اب یہ معاملہ کی سماعت 2 جون کو ہوگی۔ دریں اثناء حکومت ہند نے میہول کو ملک واپس لانے کیلئے پرائیویٹ جیٹ بھیجا ہے جو ڈومینیکا کے ڈوگلس ۔ چارلس ایرپورٹ پر پہنچ چکا ہے۔ اینٹیگا کے وزیراعظم گیسٹن براؤن نے کہا ہیکہ میہول شاید اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ تفریح کی غرض سے ڈومینیکا گیا تھا۔
