نیویارک : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے رواں سال کے اوائل میں انٹرنیشنل کانفرنس میں ڈونرز کی جانب سے کیے گئے وعدوں میں سے صرف 40 فیصد ہی پورے کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک سے نیویارک میں نیوز بریفنگ میں جب پوچھا گیا کہ جنوری میں وعدہ کی گئی زیادہ تر رقم کہاں غائب ہے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ غائب ہے کیونکہ لوگوں نے اب تک نہیں دی۔خیال رہے کہ جنوری میں پاکستان کو جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس کے دوران گزشتہ برس آنے والے تباہ کن سیلاب سے بحالی کے لیے عالمی برادری اور اداروں کی جانب سے 9 ارب ڈالر سے زائد امداد کا اعلان کیا گیا جو پاکستان کی درخواست سے ایک ارب زیادہ ہے۔جنیوا میں منعقدہ ’انٹرنیشنل کانفرنس آن کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان‘ کے اجلاس کی میزبانی وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے مشترکہ طور پر کی۔