ڈپٹی مئیر کی صحت پر افواہیں ‘ مقدمہ درج

   

حیدرآباد ۔ /9 جون (سیاست نیوز) سی سی ایس سائبر کرائم پولیس نے سوشیل میڈیا گروپس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جو ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین کی صحت پر غلط خبریں پھیلارہے تھے ۔ بعض واٹس ایپ و فیس بک کے ذریعہ بابا فصیح الدین کووڈ 19 کا شکار اور کورنٹائن میں بھیجنے کی خبریں پھیلارہے تھے ۔ ان کے خلاف بابا فصیح الدین نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت درج کروائی جس کے نتیجہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔