ڈپٹی چیف منسٹر کی مرکزی وزیر فینانس سے دہلی میں ملاقات

   

تلنگانہ کو وصول طلب فنڈز جاری کرنے کی اپیل، وفد میں ارکان پارلیمنٹ اور عہدیدار شامل
حیدرآباد۔ 8فروری (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکا نے دہلی میں مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن سے ان کی سرکاری قیام گاہ پر کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ اور محکمہ فینانس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی۔ ریاست تلنگانہ کو مرکز سے وصول طلب فنڈز کی تفصیلات پر یادداشت کرتے ہوئے انہیں فوری جاری کرنے کی اپیل کی۔ ماضی میں اس کے تعلق سے مرکز کو روانہ کئے گئے مکتوبات بھی ان کے حوالے کئے گئے اس موقع پر کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ ملوروی۔ سی کرن کمار ریڈی، بلرام نائک، اسپیشل چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ، ریسڈنٹ کمشنر جی اپل کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ مختلف کارپوریشن کے ایس وی پی قرض کی تنظیم نو اور مالیاتی اداروں کو رہنمایانہ خطوط جاری کرنے کی درخواست کی۔ تلنگانہ حکومت کو وصول طلب 4,08,48,54,461 کروڑ روپے تیزی سے جاری کرنے کی اپیل کی۔ ریاست کی تقسیم قانون 2014 کے تحت 94(2) کے مطابق پسماندہ اضلاع کے لئے خصوصی امدادی فنڈز تلنگانہ کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ مالیاتی سال 2014-15 کے لئے مرکزی اسپانسرڈ شدہ اسکیمات کے 208.24 کروڑ روپے جاری کرنے کی اپیل کی۔ آندھراپردیش پاور فینانس کارپوریشن سے تلنگانہ پاور فینانس کارپوریشن کو مختص کردہ (Excess Liability) وصول کی جانے والی رقم سے متعلق مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آندھرا پردیش ری آرگنائزیشن ایکٹ 2014 کے تحت فنڈز کی منتقلی کی درخواست کی گئی۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ پاور یوٹیلٹریز کے درمیان زیر التواء وجوہات کو حل کرنے کی درخواست کی جس پر مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا۔ 2