ڈگری کے بشمول بی ایڈ کا نیا تعلیمی کورس متعارف

   

Ferty9 Clinic

10+2 کے بعد چار سالہ کورس کو مرکزی حکومت کی منظوری، احکامات کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 27 اکتوبر (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے آئندہ تعلیمی سال سے نئے انٹی گریٹیڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (رکگنائزیشن، نامن اینڈ پروسیجر) امینڈمینٹ ریگولیشنس 2021 کے نام سے قواعد کی اجرائی عمل میں لائی ہے۔ یو جی سی کی مسلمہ حیثیت حاصل کرنے والے تعلیمی ادارے اور یونیورسٹیز کو اس نئے کورس پر عمل کرنے کی اجازت رہے گی۔ اس نئے کورس کے تحت جنرل ایجوکیشن کے علاوہ ایک اور ٹیچر ٹریننگ، بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے ساتھ ساتھ ٹیچر کی ڈگری کے مماثل انڈر گریجویٹ ڈگری ہے۔ نئے کورس کا نصاب دو ڈگری کورسیس سے مربوط ہوگا۔ اس نئے تعلیمی نظام کے تحت موجودہ تعلیمی نصاب کے ذریعہ ٹیچرس کو تیار کرنا ہے۔ یہ کورس 8 سمسٹرس پر مشتمل چار سالہ ہوگا۔ اگر طلبہ مقررہ وقت پر سمسٹرس کامیاب نہیں ہوتے ہیں انہیں کم از کم 6 سال میں مکمل کرنا لازمی ہوگا۔ 10+2 میں 50 فیصد مارکس سے کامیاب ہونے والے طلبہ کو ہی اس کورس میں داخلہ دیا جائے گا جبکہ ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، معذورین اور معاشی طور پر پسماندہ طلبہ کو 5 فیصد مارکس کی رعایت رہے گی۔ اس انٹی گریٹیڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام میں داخلوں کیلئے نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کے زیر اہتمام نیشنل کامن انٹرسٹ ٹسٹ (این سی ای ٹی) کا انعقاد کیا جائے گا۔ امتحان آن لائن ہوگا۔ امتحان میں حاصل کردہ مارکس کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے۔ ن