ڈی ایم کے اور دیگر یو پی اے سے جڑی پارٹیوں نے نیٹ امتحانات کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کیا
نئی دہلی۔ پارلیمنٹ میں مان سون اجلاس کا آغاز
ڈی ایم کے ممبر پارلیمنٹ گوتم سیگمانی نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے متعدد طلبہ نیٹ کے لئے اچھی طرح سے تیاری نہیں کر سکے ہیں۔ ان میں سے بہت سے تمل ناڈو میں امتحانی مراکز تک نہیں پہنچ نہیں پاۓ ہیں۔
اپوزیشن ممبران نے نیٹ کے امتحانات کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ ملک میں صورتحال بہتر ہونے اور نقل و حمل اور دیگر سہولیات کو مکمل طور پر بحال کرنے پر بعد کی تاریخ تک امتحانات کو منسوخ کریں اور ان کا انعقاد کریں۔