نئی دہلی : پروین سود آئی پی ایس کو سی بی آئی کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے ان کے عہدہ کی میعاد2سال ہوگی۔ سبودھ کمار جیسوال کی جگہ پر وہ 25 مئی کو کام کاج سنبھالیں گے۔ وزیر اعظم مودی کی صدارت والی کمیٹی نے سی بی آئی چیف کیلئے تین ناموں کو شارٹ لسٹ کیا تھا، جن میں سے پروین سود کے نام کو قطعیت دی گئی ۔ پروین سود فی الحال کرناٹک کے ڈی جی پی کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔محکمہ لیبر اور ٹریننگ کے ایک آرڈر میں کہا گیا ہے کہ سبودھ کمار جیسوال کی مدت کار پوری ہونے کے بعد پروین سود کی دو سال کیلئے سی بی آئی ڈائریکٹر ہونگے۔
