دبئی۔ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کوسری لنکا کے خلاف کولمبو میں جیت کے ساتھ اختتام پذیر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کی جانب سے آج جاری کردہ ٹی20 بیٹسمینوں کی درجہ بندی میں کافی فائدہ ہوا ہے ۔ڈی کوک تین میچوں کی اس سیریز میں153 رن بناکر سرفہرست اسکورر رہنے کے بعد چارمقامات کے فائدے سے کیرئر کے بہترین آٹھویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ روز تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں انہوں نے46 گیندوں پر59 رنزکی ناقابل شکست نصف سنچری بنائی اور ٹیم کو 10 وکٹوں کی فتح سے ہمکنار کیاتھا۔