ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے صرف ری پبلکن شرائط پر معاہدہ نہیں ہوگا: بائیڈن

   

واشنگٹن :امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی ایک ایسے اہم وقت میں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کرنے والے ہیں جب واشنگٹن بجٹ پر سمجھوتا کرنے اور ڈیفالٹ کو روکنے کے لیے قرض لینے کی حد کو بروقت بڑھانے کیلئے کام کر رہا ہے۔ڈیموکریٹک صدر اور نئے ری پبلکن اسپیکر کے درمیان پیر کی سہ پہر ملاقات اہمیت کی حامل ہوگی کیوں کہ وہ قرضوں کے بڑھتے ہوئے بحران کو روکنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔اس سے قبل ایک اہم پیش رفت میں بائیڈن اور میکارتھی نے اتوار کو فون پر اس وقت بات کی تھی جب صدر بائیڈن جی سیون اجلاس میں شریک تھے۔