نئی دہلی :ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کل سے آسٹریلیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر جائیں گے ۔ وزارت دفاع نے منگل کو کہا کہ اس دورے کا مقصد دو طرفہ دفاعی انٹیلی جنس تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو بڑھانا ہے ۔