گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کو گجرات کے گاندھی نگر میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے ذریعہ ڈیزائن مقامی طور پر تیار کئے گئے ہندوستانی ٹربو ٹرینر ۔40 کی نقاب کشائی کی۔ مودی نے گاندھی نگر کے مہاتما مندر کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں اس پانچ روزہ دفاعی نمائش ڈیف ایکسپو 2022 کا افتتاح کیا، جو ملک میں اب تک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش ہے ۔ ایچ ٹی ٹی۔ 40 طیارہ جدید ترین عصری نظاموں سے لیس ہے اور اسے پائلٹ دوستانہ خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ہوائی جہاز پہلے ہی وسیع ڈیزائن، ہوائی جہاز کے نظام اور فلائٹ ٹیسٹوں کی بنیاد پر سینٹر فار ملٹری ایئروورٹی نیس اینڈ سرٹیفیکیشن سے منظوری کا سرٹیفکیٹ حاصل کر چکا ہے ۔ اس پروجیکٹ کے پاس پہلی پرواز سے تیز ترین سرٹیفیکیشن کا ریکارڈ بھی ہے ۔فروری 2021 ء میں، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو بنگلورو میں ایرو انڈیا 2021 ء میں ہندوستانی فضائیہ سے تجویز کی درخواست موصول ہوئی تھی۔اس ٹرینر ہوائی جہاز میں 60 فیصد سے زیادہ دیسی آلات لگے ہیں اور اسے سنٹر فار ملٹری ایئروورٹی نیس اینڈ سرٹیفیکیشن ، ایروناٹیکل کوالٹی ایشورنس کے علاقائی ڈائریکٹر ، ایئر کرافٹ اینڈ سسٹمز ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ جیسی ایجنسیوں کی مدد حاصل ہے ۔افتتاحی تقریب کے دوران، وزیر اعظم نے صنعت اور اسٹارٹ اپس کے ذریعے خلائی شعبے میں دفاعی افواج کیلئے اختراعی حل تیار کرنے کے لیے خلائی دفاعی مشن کا بھی آغاز کیا۔وزیر اعظم نے ورچوئل طریقے سے گجرات کے بناس کانٹھا ضلع میں دیسا ایئر فورس بیس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔