مہاکمبھ نگر: پریاگ راج مہاکمبھ میں 22جنوری کو یوگی حکومت کی کابینہ میٹنگ ہورہی ہے ۔ اس میٹنگ میں یوگی حکومت کے سبھی 54وزراء کو بلایا گیا ہے ۔ اس میٹنگ میں ریاست کو کئی سوغات دینے والی اسکیمات اور دستاویزات کو منظوری دی جائے گی۔ اس کے بعد چیف منسٹر یوگی پورے کابینہ کے ساتھ تروینی سنگم میں ڈبکی لگائیں گے۔ اس سے پہلے یوگی نے بھی 2019 کے کمبھ میلے کے دوران اپنی پوری کابینہ کے ساتھ سنگم میں ڈبکی لگائی تھی۔
سری لنکا میں شدید بارشوں سے
20 ہزار افراد متاثر
کولمبو: سری لنکا میں منگل کی صبح تک موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے آنے والی قدرتی آفات سے 20 ہزار سے زیادہ سری لنکا متاثر ہوئے ہیں۔سری لنکا کے محکمہ آبپاشی نے یہ اطلاع دی۔محکمہ نے کہا کہ ملک کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے پیر کی رات تک 73 بڑے آبی ذخائر میں سے 55 بھر گئے تھے ۔ شمالی وسطی اور شمال مغربی صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک دو روز میں بارش کا سلسلہ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔