کار حادثہ میں چارافراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

سان فرانسسکو ۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سان فرانسسکو کی ایک شاہراہ پر نشہ میں دھت ایک خاتون ڈرائیور نے ایک ٹیکسی کو ٹکر دیدی جس میں دو مسافر سوار تھے اور وہ ہلاک ہوگئے۔ کیلیفورنیا ہائی وے پر موجود گشتی پولیس نے بتایا کہ ٹکر رات میں 12:30 بجے کے قریب ہوئی جبکہ کچھ لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ایک سیڈان کار جس کا رخ تو جنوب کی جانب تھا لیکن وہ شمال کی جانب جانے والی ہائی وے 101 کا استعمال کررہی تھی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ کار چلانے والی خاتون کی شناخت 34 سالہ ایمیلی روز کی حیثیت سے ہوئی ہے جو فوت ہوگئی اور ٹیکسی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت 42 سالہ برکت رمضان احمد کی حیثیت سے ہوئی۔