کار میں پھنسا شخص زندہ جل گیا

   

نئی دہلی 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 42 سالہ شخص زندہ جل کر فوت ہوگیا۔ جبکہ وہ اپنی چلتی SUV کارسے باہر نکلنے میں ناکام رہا۔ اُس نے کار سے نکلنے کی کوشش اِس لئے کی کیوں کہ کار میں آگ لگ گئی تھی۔ پولیس نے آج کہاکہ یہ واقعہ شمال مغربی دہلی کے علاقہ مہندر پارک میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت علی پور کے ساکن اجئے گپتا کی حیثیت سے کی گئی۔