کار کی ٹکر سے کم عمر طالب علم ہلاک

   

حیدرآباد 13 اگست : ( سیاست نیوز ) : نریڈمیڈ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک کم عمر طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 14 سالہ ایم کارتک جو جے جے نگر نریڈمیڈ علاقہ کے ساکن سابایا کا بیٹا تھا ۔ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ لڑکا آر کے پورم فلائی اوور کے قریب ٹھہرا ہوا تھا کہ ایک تیز رفتار بے قابو کار نے لڑکے کو ٹکر دے دی ۔ جس کے سبب لڑکا برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق یہ کار ایک ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر کی ہے جو ریٹائرڈ عہدیدار چلارہا تھا تاہم پولیس نے اپنے بیان میں اس کی تصدیق نہیں کی جو افسوس کا باعث ہے ۔ پولیس نریڈ میڈ نے ضابطہ کی کارروائی انجام دی اور مقدمہ درج کرلیا ۔۔ ع