کارتک کی ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ

   

نئی ممبئی۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فینشر کے طور پر دنیش کارتک کا کردار 36 سالہ وکٹ کیپر کو ہندوستان ٹیم میں جگہ دلواسکتا ہے کیونکہ روہت شرما کی قیادت میں ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے دوبارہ تیار کرنا چاہتی ہے۔ اس سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ہونا ہے ۔انگلینڈ کے سابق کپتان نک نائٹ نے تبصرہ کیا کہ وہ کارتک میں ایک ایسا کرکٹر دیکھتے ہیں جو اس سال کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں فنشر کا کردار انجام دے سکتا ہے اگر وہ آئی پی ایل 2022 میں اپنی بنگلورو فرنچائز کے لیے میچ ختم کرنا ایسا ہی جاری رکھے۔کارتک اس وقت بنگلور کیلئے فینیشر کا کردار بخوبی نبھارہے ہیں جیسا کہ انہوں نے تاحال 218.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے 131 رنز اسکور کرچکے ہیں۔