حیدرآباد /19 اگست ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ کے نارائنا جونئیر کالج میں طالب علم کے اقدام خودسوزی کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ۔ کالج پرنسپل کے کیبن میں اس سنسنی خیز واقعہ میں کل 4 افراد بشمول پرنسپل زخمی ہوگیا ۔ سندیپ نامی طالب علم کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ سندیپ اپنے ساتھی کی ٹی سی حاصل کرنے وہاں پہونچا تھا ۔ پرنسپل نے بقیہ فیس ادا کرنے پر اصرار کیا ۔ سندیپ بغیر فیس ٹی سی کا مطالبہ کر رہا تھا ۔ بحث تکرار کے بعد سندیپ نے اپنے جسم پر پٹرول ڈال لیا ۔ آفس میں پوجاکے چراغ سے سندیپ آگ کی لپیٹ میں آگیا اور سندیپ کو بچانے کی کوشش میں پرنسپل سدھاکر ریڈی اے ا شوک ریڈی اور سندیپ کا ساتھی وینکٹ چاری زخمی ہوگئے ۔ اس واقعہ کے بعد زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں سندیپ کی حالت تشویشناک بتائی گئی جو اسٹوڈنٹ لیڈر ہے ۔ واقعہ کا نوٹ لے کر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے وجہ نمائی نوٹس جاری کی پولیس حکام کالج پہونچ گے اور حالات کا جائزہ لیا اور کالج کے قریب چوکسی بڑھادی ۔ کالج انتظامیہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع