کالیس اور انضمام مشکل ترین بیٹسمین رہے:ہربھجن

   

نئی دہلی۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی اسپنر ہر بھجن سنگھ نے جن بیٹسمینوں کے خلاف بولنگ میں دشواری اور پریشانی کا تذکرہ کیا ہے اور سرفہرست 5 بیٹسمینوں میں جنوبی افریقہ کے جیک کالیس ،ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا اور آسٹریلیا کے سابق اوپنر متھیو ہیڈن کو شامل کیا ہے اس کے علاوہ پاکستان کے سابق اسٹارز کھلاڑی یونس خان اور انضمام الحق کو مشکل ترین بیٹسمین قرار دے دیا۔اپنے ساتھی کھلاڑی کے ہمراہ ویڈیو چیٹ کے دوران اپنے کرکٹ کے تجربے پر گفتگو کے دوران کہا کہ ان کی نظر میں کئی کھلاڑی ایسے تھے جو بہت اچھے بیٹسمین تھے۔ ان کھلاڑیوں میں سابق جنوبی افریقی کھلاڑی جیک کیلس، ریکارڈ ساز سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی برائن لارا بھی شامل تھے۔ تاہم ہربھجن سنگھ نے کہا کہ انہیں انضمام الحق اور یونس خان نے بہت پریشان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ بولنگ کرتے تھے تو کیریز پر موجود یونس خان انہیں کافی پریشان کردیتے تھے کیونکہ وہ ہر گیند کو سوئپ کرتے جس سے انہیں آوٹ کرنا مشکل ہوتا تھا۔ہربھجن نے کہا کہ انضمام الحق کو بھی آوٹ کرنا بہت مشکل ہوتا تھا۔