کاماریڈی ۔کاماریڈی میں کوویڈ کے کیسوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے کاماریڈی کے ضلع سطح کے ایک عہدیدار کو کرونا کی علامتیں ظاہر ہونے پر ان کا معائنہ کرانے پر پازیٹیو پائے گئے جبکہ ان کے افراد خاندان بھی کوویڈ کے باعث متاثر ہے جس کی وجہ سے تمام ماتحت عہدیداروں کا معائنہ کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کاماریڈی میں کرونا کی وباء تیزی کے ساتھ پھیلتی جارہی ہے کاماریڈی میں کرونا کی وجہ سے اب تک 3644افراد متاثر ہوئے ہیں 37 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور 1420 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں اور ابھی بھی 2187 افراد زیر علاج ہے کاماریڈی میں کرونا کی وباء دن بہ دن شدت اختیار کی جارہی ہے ۔ ضلع میں جملہ 1122 افراد کو ریاپیڈ ٹسٹ کرنے پر 169 افراد کو پازیٹیو ظاہر ہوا ہے کاماریڈی آرٹی سی سے تعلق رکھنے والے 104 ملازمین پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ 155افراد کی نمونے روانہ کرنے پر 52 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ بانسواڑہ میں 128 افراد کے نمونے روانہ کرنے پر 52 افراد کے رپورٹ مثبت پائے گئے ۔ کاماریڈی کے ہر دیہات ، ہر کالونی میں کرونا سے متاثرہ افراد پائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے کھلے عام گھومنا دن بہ دن مشکل ہورہا ہے ۔ کل ایک موظف مدرس کرونا کے باعث فوت ہوجانے پر ان کے شاگردوں نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے گاندھی کے مجسمہ کے پاس موم بنتی جلاکر تعزیت پیش کیا۔ضلع کے 23 پرائمری ہیلت سنٹر اور 5 کمیونٹی ہیلت سنٹروں میں ہر روز 1500 افراد کے کوویڈ سے متعلق معائنہ کئے جارہے ہیں ۔