رائے پور : کامیڈین منور فاروقی کے شو ممبئی اور گجرات کے بعد اب چھتیس گڑھ کے رائے پور میں بھی منسوخ کردیئے گئے کیوں کہ مختلف ہندوتوا گروپوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بجرنگ اور وی ایچ پی کے عناصر نے ریاستی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ فاروقی کے ایونٹس کو روکا جائے۔ اِن عناصر کا دعویٰ ہے کہ فاروقی نے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔
