انتقال

   


حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) ۔ جناب محمد قادر خان ولد جناب محمد امیر خان مرحوم ساکن کھٹک چنچولی تعلقہ بھالکی ضلع بیدر کا 31 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز منگل جامع مسجد کھٹک چنچولی ضلع بیدر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 3 فروری بروز جمعرات جامع مسجد کھٹک چنچولی میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 5 فرزندان اور 8 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9393078614 ، 8686196786 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ جناب خواجہ حبیب الدین بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر (ریٹائرڈ) ولد جناب خواجہ جمال الدین مرحوم ساکن بخاور باولی نلگنڈہ کا 31 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ وہ 90 برس کے تھے ۔ نماز جنازہ اور تدفین احاطہ عیدگاہ نلگنڈہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 6 دختران اور 2 فرزندان جناب خواجہ عظیم الدین ڈپٹی ایکزیکٹیو انجینئر پنچایت راج نلگنڈہ ( ریٹائرڈ ) اور جناب خواجہ انور الدین اقبال ایڈوکیٹ شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9014971978 ۔ 9948226664 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ الحاجہ آمنہ بی زوجہ جناب محمد عبدالواحد خاں مرحوم محکمہ جنگلات متوطن میدک کا حیدرآباد میں 31 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین مسجد گلاب شاہ بی بی کا چشمہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز چہارشنبہ بعد نماز عصر اسی مسجد میں مقرر ہے ۔ مزیر تفصیلات کے لیے 8712444260 ۔ 7416402191 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ نفیس النساء بیگم وظیفہ یاب ٹیچر زوجہ جناب الحاج علی احمد چاند کا یکم فروری کو مختصر علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد اے سی گارڈ میں یکم فروری کو ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان عالمگیری مسجد شانتی نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 3 فروری کو بعد نماز عصر جامع مسجد اے سی گارڈ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 2 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9573433827 ۔ 9849909843 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبدالجبار ساکن محبوب کالونی کاروان کا 31 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم فروری کی صبح مسجد محمدیہ تالا گڈہ کاروان میں ادا کی گئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394784180 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ تبلیغی جماعت کے امیر حلقہ بڑا بازار یاقوت پورہ جناب شیخ صدیق علی عرف خلیل بھائی کا یکم فروری کو بعد نماز فجر مسجد وفا خاں کوٹلہ عالیجاہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر احاطہ مدرسہ رحمانیہ رنگیلی کھڑکی یاقوت پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین بڑا قبرستان نزد مسجد کمیلہ بڑا بازار یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8688520464 ۔ 9246525973 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رفیق بیگم زوجہ جناب محمد شفیع مرحوم ( موظف منصف مجسٹریٹ ) ساکن عطا پور کا بعمر 82 سال مختصر سی علالت کے بعد 29 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد سہارا ، سہارا اپارٹمنٹ پلر نمبر 174 عطا پور میں ادا کی گئی اور تدفین لنگر حوض قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7729822386 ۔ 9885135857 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر محمد ارشد منیر ولدمحمد منیر الدین مرحوم ساکن نور خانہ بازار کا آج بروز منگل یکم ؍ فروری بعدمغرب انتقال ہوگیا۔وہ کافی عرصہ نورخان بازار میں دواخانہ میں پریکٹس کر رہے تھے۔ نماز جنازہ مسجد قبول پاشاہ ‘ نور خان بازار میں بعد نمازفجر ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان درگاہ موسیٰ قادری پرانا پل میں عمل میں آئی گی۔ پسماندگان میں اہلیہ و 4دختران و داماد شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9573985911 / 9676203785پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ ظفر ثریا خاں زوجہ جناب محمد فتح اللہ خاں ساکن چلکل گوڑہ کا مختصر علالت کے باعث یکم فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 3 فروری کو بعد نماز فجر جامع مسجد چلکل گوڑہ میں ادا کی جائے گی اور چلکل گوڑہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9701024321 پر ربط کریں ۔۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد۔ یکم فروری ، ( ای میل ) جناب سید حسین حبیب کا Frisco میں انتقال ہوگیا جو ڈلاس سے قریب واقع ہے۔ نماز جنازہ Epic میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور فارمرس ویلے قبرستان (ایف ایم سی ) میں تدفین عمل میں آئی۔ مرحوم ، سید حسین حبیب حیدرآبادی ہیں جو عرصہ قبل بیرون ملک منتقل ہوگئے تھے۔ پسماندگان میں دو فرزندان اظہر حبیب اور اطہر سید شامل ہیں۔