کانگریس انچارج جنرل سکریٹری مانکیم ٹیگور کی حیدرآباد آمد

   

منگوڑ امیدوار کے مسئلہ پر آج سینئر قائدین سے مشاورت
حیدرآباد۔/10 اگسٹ، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے منگوڑ اسمبلی حلقہ کے امیدوار کے سلسلہ میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور ایم پی دو روزہ دورہ پر آج حیدرآباد پہنچے۔ وہ کل 11 اگسٹ کو گاندھی بھون میں پارٹی کے اہم قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔ وہ منگوڑ اسمبلی حلقہ میں مقابلہ کے خواہشمند قائدین سے بھی مشاورت کریں گے۔ تمام قائدین کو بات چیت کیلئے حیدرآباد طلب کیا گیا ہے۔ مانکیم ٹیگور متحدہ نلگنڈہ ضلع کے قائدین سے مشاورت کرتے ہوئے موزوں امیدوار کے ناموں کا جائزہ لیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹی امیدوار کے انتخاب کیلئے کمیٹی تشکیل دے گی۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی اور سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا کے علاوہ مہم کمیٹی کے کنوینر مدھو یاشکی گوڑ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ منگوڑ اسمبلی حلقہ کے امیدوار کے طور پر سابق وزیر پی گوردھن ریڈی کی دختر پی شرونتی نے اپنی دعویداری پیش کی ہے۔ مانکیم ٹیگور نے دوپہر میں کانگریس کی محاذی تنظیموں کے قائدین کا اجلاس طلب کیا ہے۔ ورکنگ پریسیڈنٹس کے اجلاس کو ملتوی کردیا گیا کیونکہ کئی ورکنگ پریسیڈنٹس آزادی کی 75 سالہ تقاریب کے سلسلہ میں اپنے اضلاع میں مصروف ہیں۔ر