کانگریس ایم ایل اے انوپ سنگھ کے گھر پر انکم ٹیکس چھاپہ

   

رانچی: محکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی) کی ٹیم جمعہ کی صبح سے جھارکھنڈ میں کانگریس ایم ایل اے انوپ سنگھ اور سابق وزیر پردیپ یادو کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع کے مطابق بہار اور جھارکھنڈ کی آئی ٹی ٹیمیں پردیپ یادو کے گوڈا، رانچی اور ڈورانڈا واقع گھروں پر چھاپے مار رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ایم ایل اے انوپ سنگھ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جا رہا ہے ۔ آئی ٹی ٹیم شیوشنکر یادو کے گھروں پر بھی چھاپے مار رہی ہے ۔آئی ٹی ٹیم رانچی، بیرمو اور گوڈا میں 9 مقامات پر بیک وقت چھاپے مار رہی ہے ۔