کانگریس حکومت گرانے کے بجائے پٹرول 60 روپئے لیٹر کریں

,

   

Ferty9 Clinic

وزیراعظم مودی سے راہول گاندھی کا مطالبہ
نئی دہلی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں کانگریس حکومت کے بحران سے دوچار ہونے کے بعد کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی اور کہا کہ مودی کانگریس کی حکومت گرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جیوترادتیہ سندھیا کے استعفیٰ کے بعد کانگریس میں بحران پیدا ہوا ہے۔ اس بحران کیلئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم منتخب کانگریس حکومت کو گرانے کی کوشش میں ہے جبکہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں 35 فیصد تک کمی آئی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی سے سوال کیا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہندوستانی عوام کو پہنچائیں گے۔ آپ کانگریس کا پیچھا چھوڑیئے، پٹرول کی قیمت کم کیائے۔ ہندوستان میں پٹرول فی لیٹر 60 روپئے کرنے کو یقینی بنایا جائے۔