کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو وجہ نمائی نوٹس

   


حیدرآباد 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے تلنگانہ کے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے۔ ایک آڈیو کلپ میں کومٹ ریڈی نے حال ہی میں ایک کارکن سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی منو گوڑہ ضمنی انتخاب میں ہارے گی۔ اس تبصرے پر کانگریس قیادت نے ان سے وضاحت طلب کی۔ اے آئی سی سی سکریٹری طارق انور نے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے۔