کانگریس قائد پی شراونتی کی بی آر ایس میں شمولیت

   

حیدرآباد۔/12 نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس کی سینئر لیڈر پی شراونتی نے آج بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ سینئر کانگریس لیڈر آنجہانی پی گوردھن ریڈی کی دختر شراونتی کو کانگریس نے منگوڑ اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ نہیں دیا جبکہ وہ حالیہ ضمنی چناؤ میں اس حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر مقابلہ کرچکی ہیں۔ بی جے پی سے شمولیت اختیار کرنے والے کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کو کانگریس نے امیدوار بنایا جس سے ناراض ہوکر شراونتی نے کانگریس سے استعفی دے دیا۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راماراؤ نے شراونتی کا بی آر ایس میں استقبال کیا۔ شراونتی نے سونیا گاندھی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ریونت ریڈی نے دیگر پارٹیوں سے آنے والے پیراشوٹ قائدین کو اہمیت دی ہے۔ اس موقع پر منگوڑ کے بی آر ایس رکن اسمبلی کے پربھاکر ریڈی اور ڈاکٹر شراون موجود تھے۔