بھوپال۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی طرف سے کورونا پر قرطاس ابیض جاری کرنے کی مانگ کے تناظر میں ریاست کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ ملک میں کورونا بحران کے وقت کانگریس کے لیڈر نظر نہیں آئے اور وہ اب قرطاس ابیض کی مانگ کررہے ہیں۔ ڈاکٹر مشرا نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ حیرانی کی بات ہے کہ کانگریس اور اس کے جو لیڈر ملک میں بحران کے وقت کہیں نظر نہیں آئے وہ اب کورونا پر قرطاس ابیض جاری کررہے ہیں۔ بہتر ہوتا راہل گاندھی ملک میں ایمرجنسی لگانے ، دہلی سکھ فسادات، بھوپال گیس المیہ پر قرطاس ابیض جاری کرتے ۔ وہ ملک کو بتائیں کہ لوگوں کی مدد کے لئے کیا کیا۔