حیدرآباد۔/6 جولائی، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے وضاحت کی کہ پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو الیکشن ٹکٹ دینے کا کوئی وعدہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو کسی بھی شرط کے بغیر شمولیت کی منظوری دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان کو مختلف قائدین کی شمولیت کی اطلاع دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قائد کو ٹکٹ کا تیقن نہیں دیا گیا ہے اور انتخابات کے وقت ٹکٹ الاٹ کرنے کے بارے میں پارٹی کا طریقہ کار موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسراقتدار پارٹی نے کئی قائدین کو شمولیت کی اطلاع ملنے پر مقدمات درج کرتے ہوئے ہراساں کیا ہے۔ر