نئی دہلی 24 جون (یواین آئی) کانگریس نے ہندوستان سے متعلق امریکی ٹریول ایڈوائزری پر مرکزی حکومت کی خاموشی پر سخت اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ معاملہ امریکہ کے ساتھ اٹھایا جانا چاہئے ۔کانگریس کی ترجمان اور ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی صدر سپریا سرینیٹ نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے ہندوستان کا سفر کرنے والے امریکی شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جو انتہائی قابل اعتراض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے جس کے دور رس نتائج نکل سکتے ہیں۔امریکہ نے گزشتہ ہفتے اپنے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں ہندوستان کے بارے میں احتیاط کرنے کو کہا گیا تھا۔ خواتین سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ سفر کے دوران تنہا نہ رہیں۔ ایڈوائزری میں امریکی سرکاری ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ ہندوستان کا سفر کرنے سے پہلے پیشگی اجازت لیں۔شری نیت نے اس پیش رفت پر مرکزی حکومت کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کے ملک کیلئے دور رس نتائج ہوں گے۔
اِیمرجنسی کے 50سال پر
دہلی بی جے پی کا سمینار
نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) دہلی بی جے پی نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے پر منگل کو ریاست کے سات اضلاع میں سمینار منعقد کیے اور ایمرجنسی کے قیدیوں کی عزت افزائی کی۔ قومی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے پروگراموں کے ریاستی کنوینر ایم ایل اے گجیندر یادو اور شریک کنوینر راجیو ببر، پنکج جین، ایم ایل اے ہریش کھورانہ اور ریاستی وزیر سونا کماری ہیں۔