کانگریس کی صدارت کیلئے تلنگانہ سے راہول گاندھی کے حق میں مہم کا آغاز

   


بی جے پی سے مقابلہ کیلئے راہول گاندھی موزوں : ہنمنت راؤ
حیدرآباد۔/20ستمبر، ( سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی صدارت کیلئے تلنگانہ میں راہول گاندھی کے نام کی تائیدی مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ سابق صدر پردیش کانگریس وی ہنمنت راؤ نے پارٹی کی صدارت کیلئے راہول گاندھی کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رائے میں صدارت کیلئے راہول گاندھی موزوں شخصیت ہیں تاہم پارٹی مندوبین کی رائے کے مطابق نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے آئی سی سی صدر کیلئے الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا ہے اور اس عہدہ کیلئے ششی تھرور یا اشوک گہلوٹ میں سے کسی ایک کے امیدوار ہونے کے امکانات ہیں تاہم ان کی رائے میں راہول گاندھی صدارت کیلئے موزوں ہیں ۔ فرقہ پرستوں کے خلاف ’بھارت جوڑو‘ یاترا کا آغاز کرکے راہول گاندھی نے جرأت مندانہ قدم اٹھایا ہے۔ ر