کانگریس کے راجیہ سبھا چیف وہپ بھوبنیشور کالیتا مستعفی

   

نئی دہلی ۔ 5 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے لئے ایک اور جھٹکہ میں اس کے راجیہ سبھا ایم پی اور چیف وہپ بھوبنیشور کالیتا نے آج آرٹیکل 370 کی تنسیخ اور ریاست جموںو کشمیر کی دو حصوں میں تقسیم کے بارے میں پارٹی کے موقف کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ۔ راجیہ سبھا چیرمین ایم وینکیا نائیڈؤ نے اُن کا استعفیٰ قبول کرلیا۔