کانگو میں شدید بارش اور سیلاب، دو سو سے زائد افراد ہلاک

   

ٹانگانیکا : کانگو میں شدید بارش اور سیلاب سے دو سو سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موسلادھاربارش اور سیلاب نے کئی مکانات تباہ کردیئے۔ جنوبی صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ ہرطرف پانی اور کیچڑ ہے۔ سیکڑوں لوگ اسکولوں اور اسپتالوں میں اور عارضی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔دارالحکومت کا بندرگاہ سے رابطہ کٹ گیا۔ سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند کردی گئیں۔ حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن میں 4 دن لگ سکتے ہیں، تب تک معمولات زندگی معطل رہیں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق تاریخ کے اپنی نوعیت کے ہلاکت خیز سیلاب میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ملک بھر میں تین دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اپنی زندگی میں ایسی بارشیں اور سیلاب نہیں دیکھا۔