کجریوال کو عبوری ضمانت، ابھی رہائی کا امکان نہیں

   

کجریوال کو عبوری ضمانت، ابھی رہائی کا امکان نہیں

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے ای ڈی معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کو عبوری ضمانت دے دی۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے جمعہ کو کجریوال کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اور انہیں ضمانت دیتے ہوئے اہم تبصرہ کیا۔ عدالت نے یاد دلایا کہ کجریوال عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ انہوں نے اس معاملہ میں 90 دن سے زیادہ کی سماعت کا سامنا کیا ہے، اسی لئے انہیں عبوری ضمانت دی گئی۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ کجریوال نے 90 دنوں سے زیادہ قید میں گزارے ہیں، اسی لئے انہیں عبوری ضمانت دے دی۔ واضح رہے کہ کجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شراب پالیسی میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اب اس معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ تاہم، مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بھی دہلی کی شراب پالیسی کے سلسلے میں کجریوال کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ کجریوال کواب اس مقدمہ کا سامنا ہے، اس لئے ابھی بھی ان کی رہائی ممکن نہیں ہے۔ عدالت نے پایا کہ ای ڈی کے ذریعہ کجریوال کی گرفتاری غیر قانونی نہیں ہے، لیکن ان کی حراست کی مدت کو دیکھتے ہوئے انہیں عبوری ضمانت دے دی گئی۔