سیول: چینی جوڑے نے عارضی طور پر مکان کرائے پر لینے پر ہونے والے تنازعے کا بدلہ پانی، بجلی اور گیس ضائع کرکے لیا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ بھی ہے۔چین سے جنوبی کوریا کے شہر سیول میں آنے والے جوڑے نے ایئربی این بی (رہائشی افراد کی جانب سے مکان کا ایک گوشہ چند دنوں کرائے پر دینے کی آن لائن عالمی تنظیم اور ویب سائٹ) کے تحت ایک کمرہ بک کرایا تھا لیکن اسے منسوخ کرنے سے انکار کردیا گیا جو باضابطہ پالیسی کے تحت تھا۔چینی جوڑے نے ساڑھے تین ہفتے کی رقم ادا کردی تھی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ سیئول شہر کی بجائے بہت دور واقع ہے۔ اسے منسوخ کرانے کی کوشش کی گئی تو وہ بے سود ثابت ہوئی۔ اس کے بعد چینی جوڑے نے اس کا بدلہ لینے کی ٹھانی۔پہلے انہوں نے گھر کے اندر سیکیورٹی کیمرے نہ ہونے کی تصدیق کی۔