کرتاپور کاریڈور کا 80% کام مکمل : انجنیئر

   

لاہور ۔ 5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ کرتاپور کاریڈور کا 80% کام مکمل ہوچکا ہے ۔ ایک انجنیئر نے بتایا کہ گردوارہ صاحب تک کام کی تکمیل ہورہی ہے جبکہ آئندہ پندرہ دنوں میں ہند و پاک کے عہدیداران کی ملاقات ہونے والی ہے ۔ انجنیئر نے بتایا کہ توقع ہے کہ کاریڈور کا کام مقررہ مدت سے قبل ہی مکمل کرلیا جائیگا ۔ یاد رہے کہ 14 جولائی کو ہند و پاک کے عہدیدارو ں کی ملاقات طئے ہے اور اس پس منظر میں انجنیئرکا بیان اہم ہے ۔ ملاقات واگھا سرحد پر ہوگی ۔ دوسری جانب ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عہدیداروں کی ملاقات کے دوران کاریڈور سے متعلق ہند و پاک کے درمیان جو اختلافات پائے جاتے ہیں انہیں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔