نئی دہلی: اس سال 76 ویں یوم جمہوریہ کی پریڈ کے موقع پر مقامی جدید ہلکے ہیلی کاپٹر دھرو اور لڑاکا طیارے تیجس کی گرج نہیں سنائی دے گی کیونکہ یہ دونوں پلیٹ فارم اس بار فلائی پاسٹ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔یوم جمہوریہ کے موقع پر کئے جانے والے فلائی پاسٹ کے بارے میں فضائیہ کی طرف سے آج جانکاری دی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ جدید ہلکے ہیلی کاپٹر دھرو اور دیسی لڑاکا طیارے تیجس فلائی پاسٹ میں حصہ نہیں لیں گے ۔ فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ 5 جنوری کو انڈین کوسٹ گارڈ کے دھرو ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد ان کے پرواز پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔