کرسمس تک افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی : ٹرمپ

   

واشنگٹن:صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جاریہ سال کرسمس تک امریکہ کی تمام فوج افغانستان سے واپس اپنے ملک آجانی چاہیے۔ ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے ایک مختصر ٹوئٹ میں کہا : “ہمیں افغانستان میں تھوڑی تعداد میں خدمات انجام دینے والے اپنے بہادر مرد اور خواتین کو کرسمس تک واپس اپنے گھر بلا لینا چاہیے۔” اس ٹوئٹ سے یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ وہ یہ حکم دے رہے تھے یا اپنی دیرینہ خواہش کا اظہار کر رہے تھے۔یہ ٹوئٹ ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب امریکی قومی سلامتی مشیر نے چند گھنٹے قبل ہی کہا تھا کہ امریکہ آئندہ سال کے اوائل تک افغانستان میں اپنی فوجیوں کی تعداد 2500 تک گھٹا دے گا۔طالبان نے اس کا خیرمقدم کیا جبکہ افغان حکومت نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔