کرفیو میں نرمی کی کئی وجوہات: ڈاکٹر محمد

   

Ferty9 Clinic

ریاض۔3مئی(سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے کرفیو میں نرمی سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے حلقوں میں یہ سوال سامنے آیا ہے کہ کرفیو میں نرمی کے اسباب کیا ہیں اورکورونا کی الٹی گنتی کب شروع ہوگی؟تفصیلات کے مطابق الجبیل رائل کمیشن میں ادارہ طبی خدمات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد المقبل نے کرفیو میں نرمی کے اسباب بیان کیے ہیں۔ ڈاکٹر محمد المقبل نے مشرقی علاقے کے ایوان صنعت و تجارت کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ پہلا سبب سعودی حکومت کا یہ اطمینان تھا کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی حفاظتی اقدامات کی خوش دلی سے پابندی کررہے ہیں۔یہ پابندی وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور کورونا سے لوگوں کو بچانے کی بہت بڑی ضمانت ہے۔دوسرا بڑا سبب یہ تھا کہ صحت حکام سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ان مقامات کی نشاندہی میں کامیاب ہوگئے جہاں کورونا پھیل رہا تھا۔