بی جے پی حکومت کا اپنی ناکامیوں کو چھپانے حجاب، حلال اور عیدگاہ کا سہارا
بنگلورو : کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ کرناٹک ملک میں بدعنوانی کی راجدھانی بن گیا، اس کو چھپانے کے لئے بی جے پی حکومت حجاب، حلال، عیدگاہ جیسے مسائل کو اُچھال رہی ہے۔ کانگریس لیڈر نے بی جے پر الزام عائد کیاکہ آئندہ سال اسمبلی انتخابات سے قبل کرناٹک میں رونما ہوئے بدعنوانی کے متعدد گھٹالوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے فرقہ وارانہ مسائل (حجاب، حلال گوشت اور حال ہی میں عیدگاہ کی زمین پر گنیش چترتھی کا جشن) پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ کرناٹک کانگریس کے صدر شیوکمار نے ایک ٹی وی چیانل کو انٹرویو میں کہاکہ کرناٹک ملک میں بدعنوانی کی راجدھانی بن گیا ہے۔ اس پر پردہ ڈالنے کے لئے وہ نت نئے تنازعات پیدا کررہے ہیں۔